• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر یونیورسٹی و ہسپتال میں کرپشن، پی ایم اے نے انکوائری کمیٹی مسترد کردی

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی مسترد کردی، ڈی جی اینٹی کرپشن کے نوٹس لینے پر اظہار ستائش۔ تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کروڑوں روپے کی خرد برد کے معاملے پر دو روز قبل پی ایم اے ملتان نے آواز اٹھائی جس کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ معاملے پر 23 ستمبر سے انکوائری جاری ہے تاہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ کی اس انکوائری کمیٹی کو مسترد کردیا ہے۔ اس حوالے سے پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ انکوائری کمیٹی میں کوئی سینئر پروفیسر شامل نہیں کیا گیا، الٹا اکائونٹس کے افراد کو کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا اور کرپشن میں ملوث کلرک اب بھی ہسپتال میں آرہا ہے، ایسی انکوائری کمیٹی مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تازہ ترین