• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے ہالینڈ کے چار رکنی وفد کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے ہالینڈ کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی اور اس دوران سولر انرجی میں سرمایہ کاری میں پیش رفت بارے بات چیت ہوئی۔ہالینڈ کے وفد نے سولر اور سالڈ ویسٹ انرجی میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ ہم قائداعظم سولر پارک سے چار گنا سستا سولر پراجیکٹ لگانا چاہتے ہیں۔ متبادل ذرائع توانائی پالیسی کے بعد پنجاب سولر اور سولڈ ویسٹ انرجی کے میدان میں سرمایہ کاری کے لئے پُر کشش منصوبہ ہے۔ کئی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے، لاہور اور ملتان میں سالڈ ویسٹ ٹو انرجی کے سستے ترین منصوبے جلد شروع کریں گے۔ متبادل ذرائع توانائی پالیسی پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے۔ مختلف کمپنیز متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ سولر امپورٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی ہے، مقامی سطح پر سولر پینل کی تیاری میں سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
تازہ ترین