• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی واسا کا مختلف علاقوں کا دورہ، فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے کے ربیع الاول کے مہینے میں فراہمی و نکاسی آب کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردیے، انہوں نے سر کلر روڈ، گھنٹہ گھر، حسین آگاہی، حافظ جمال روڈ، دولت گیٹ، معصوم شاہ روڈ روڈ کا دورہ کرکے جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے جلوس روٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ سیوریج افسران کو جلوس پر نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے اور گٹروں پر ڈھکنوں کی موجودگی کے ساتھ ان کی مرمت کا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا۔
تازہ ترین