• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانداروں پر جرمانوں اور گرفتاریوں کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے زیراہتمام ضلعی انتظامیہ اور مجسٹریٹ کی جانب سے دکانداروں پر ناجائز جرمانوں اور گرفتاریوں کیخلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صدر رانا ارشاد نے کی، مظاہرین نے ٹائر جلائے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر رانا ارشاد، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک منیر آرائیں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل بند کرے، مہنگائی کے نام پر چھوٹے تاجروں کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے، اگر جرمانوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تاجر برادری پورے ملک میں شٹرڈاؤن کرنے پر مجبور ہوگی۔
تازہ ترین