• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر جاوید اختر محمود کی وی سی جامعہ زکریا ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصود اکبر کنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نامور صنعتکار اورنگزیب خان اور یونیورسٹی کے آر او طاہر محمود بھی موجود تھے۔ کمشنر ملتان نے یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے ملتان انتظامیہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور یونیورسٹی کیلئے کسی بھی صورتحال میں تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ کمشنر ملتان جامعہ زکریا کے ایم ایس سی زولوجی کے گولڈ میڈلسٹ ہیں اور تدریس کے مقدس پیشے سے بھی منسلک رہے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کمشنر کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ مل کر مفاد عامہ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، کورونا وائرس سے بچاؤ اور کمشنر ملتان کی جانب سے یونیورسٹی کے لیے کورونا ٹیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
تازہ ترین