• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم مقدمات درج۔ دنیا پور روڈ پر ذیشان سے ڈاکو نقدی 25 ہزار چھین کر فرار ہوگئے، محلہ جام پور میں عبداللہ سے ڈاکو نقدی 1لاکھ 70ہزار لے گئے، نشتر روڈ پر عبداللہ سے موٹرسائیکل سوار افراد جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے محمد فیاض سے ڈاکو نقدی، موبائل اور کار لے گئے، غلام عباس سے ڈاکو نقدی 12 ہزار چھین کر لےگئے، نواب پور روڈ سے عمر حیات سے ڈاکو نقدی اور ننگانہ میں ملک صدام حسین سے موبائل چھین کر لےگئے، ظفر اللہ سے ڈاکو نقدی و موبائل لےگئے، فیصل یعقوب سے موٹرسائیکل سوار افراد جھپٹا مارکر نقدی و پرس جس میں طلائی چین موجود تھی چھین کر فرار ہوگئے، قطب پور کے علاقے عبدالقادر کے گھر سے زیورات ودیگر سامان، ناگ شاہ ذوالفقار علی، محمد علی، جیل موڑ پر وحید، زکریا ٹاون میں محمد مرتضی، پیر کالونی سے شیر محمد، ناکہ چوک سے محمد رمضان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ محلہ چیتاں وان نوید کی موٹرسائیکل، تھانہ بستی ملوک کے علاقے منور حسین کے گھر سے اے سی وغیرہ،عالم خان کے گھر سے مویشی،حنیف کےگھر سے نقدی مالیت 76 ہزار، خورشید الزمان کے گھر سے کھاد وغیرہ چوری ہوگئی۔
تازہ ترین