• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی انکوائریوں کو مکمل کرنے کیلئے افسران کی تربیت دینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر میں ہزاروں اساتذہ کی انکوائریاں زیر التواء ہیں، جس کے باعث اساتذہ کی ترقیاں، انکریمنٹ اور ایڈجسٹمنٹ بھی التواء کا شکار ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی انکوائریاں بروقت نمٹانے کیلئے افسران کو تربیت دینےکا فیصلہ کرلیا، آن لائن تربیت قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے تحت دی جائے گی، ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں تمام صوبوں سے فیلڈ افسران شرکت کریں گے۔
تازہ ترین