• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تارکین وطن بینکاک میں پھنس گئے،مشکلات کا سامنا

پشاور(نیوزڈیسک)تھائی لینڈ کے بادشاہ کی جانب سے شاہی معافی کے تحت رہا کیئے جانیوالے پاکستانی تارکین وطن بینکاک کی امیگریشن ڈٹینشن سنٹر ( آئی ڈی سی) میں پھنس گئے ہیں۔ دو ماہ قبل تھائی لینڈ کے بادشاہ وجی رالونگ کورن نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر تمام قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا جس سے تھائی لینڈ کی ستر فیصد جیلیں خالی ہو گئی تھیں۔ ان قیدیوں میں کئی ممالک کے غیر ملکی قیدی بھی شامل تھے جن کو ان کے ممالک کو ڈیپورٹ کرنے کے لیئے امیگریشن کے حراستی مرکز آئی ڈی سی میں رکھا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ انڈیا سمیت دوسرے ممالک کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو واپس لے جانے کے لیئے خصوصی جہاز بھیجوائے مگر پاکستانی حکومت کی جانب سے جہاز تو کیا بینکاک میں قائم سفارتی اہلکار بھی ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ تھائی لینڈ میں پاکستانی تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں ادویات اور کھانے سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔ تھائی لینڈ بینکاک کے امیگریشن ڈٹینشن سنٹر آئی ڈی سی سے ایک پاکستانی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کو پاکستان لے جانے کے لیئے فوری طور پر ایکشن لیں۔
تازہ ترین