• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون ون کے دفتر کے سامنےمیونسپل ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ جاری

پشاور(وقائع نگار) میونسپل ملازمین نے احتجاج کے تیسرے روز ٹاون ون کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان جنرل سیکرٹری حاجی روشن خان، سینئر وائس چیئرمین سید گل، امداد حسین خان، اضغر باچا بلال احمد، انورگل خان اور صلاح الدین نیازی نےمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل ملازمین اپنے مستقبل سے مایوس ہوچکے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں غلط پالیسی کے تحت تبدیل ہونے والے ملازمین کیلئے نہ تو خالی پوسٹ ہے اور نہ ہی ان کیلئے نئے پوسٹیں پیدا کی گئی ہیں بلکہ ٹیکنکل پوسٹ پر منسٹریل اور منسٹریل کی پوسٹ پر درجہ چہارم کے ملازمین کی تعیناتیاں کی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ سات یوم میں پشاور ریجن کی طرف سے میونسپل ملازمین کے تبادلے کے آرڈر منسوخ نہ ہونے کی صورت میں سٹی ڈسٹرکٹ سمیت پشاور کے چاروں ٹاونز میں مکمل ہڑتال اور تالہ بندی ہوگی انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ یونین کی قیادت اپنے ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں آ ج بروز جمعرات صبح گیارہ بجے صوبہ بھر سے بلدیاتی ملازمین اور ان کے منتخب نمائندے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین اور ان کے نمائندگان کو اپنے ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے آ ج احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے
تازہ ترین