• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالے 5بڑے ڈیلر گرفتار

پشاور( وقائع نگار ) محکمہ خوراک اور لائیو سٹاک نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ سپلائی اور فروخت کرنے پر 5بڑے ڈیلروں کو گرفتار کرلیا جبکہ دودھ ضبط کرلیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر اور ڈائریکٹر لائیو اسٹاک پشاور ڈاکٹر معصوم کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ‘ اور ڈاکٹر نعیم نے لاہوری‘ گنج اور پھندو روڈ میں دودھ کے معیار کو موبائل لیبارٹری میں چیک کیا جس میں 28 فیصد پانی شامل کیا گیا تھا جبکہ فیٹ کا لیول بھی کم تھا جس پر محکمہ خوراک اور لائیو سٹاک کے افسران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 5دودھ فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دودھ قبضے میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ خوراک کو روزانہ کی بنیاد پر دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ جبکہ ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے
تازہ ترین