• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر نذیر نےنجی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور(نیوز رپورٹر) محمد عامر نذیر نے اپنے تحقیق مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے قرطبہ یونیورسٹی پشاور سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ ان کا تحقیقی مقالہ "کثیرالثقافتی ریاستوں بشمول پاکستان میں وفاقیت کے بدلتے طرز اور استحکام ریاست"کے بارے میں تھا۔ تحقیقی مقالہ دوغیرملکی یونیورسٹیوں کے پروفیسروں کیساتھ ساتھ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف چیئرمین پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی نے چیک کرکے اسے بہترین اور اعلیٰ تحقیقاتی مقالہ قراردے دیا۔ یاد رہے کہ محمد عامرنذیر نے ایل ایل ایم کے علاوہ جرمنی سے انسانی حقوق پربھی کورس کیا ہے۔
تازہ ترین