• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں مذمتی واک کا انعقاد

پشاور(نیوزڈیسک)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے سٹاف اور طلباء وطالبات نے کیمپس میں فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے مذ متی واک کی اور اس حوالے سے فرانسیسی صدر کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔شرکاء نے اس موقع اس اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ اس اقدام سے تمام مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے اس موقع پر شرکاء نے عشقِ رسول ﷺ کے حق میں نعرے بلند کئے اور حکومت فرانس سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں ۔
تازہ ترین