• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر رونما ہونے والے واقعے نے مسافروں کے ہوش اڑادئیے۔

چین کے شہر شنگھائی کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر جلد بازی کے باعث ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ خودکار دروازے بند ہونے کے باعث پلیٹ فارم اور سیفٹی اسکرین کے درمیان پھنس گیا۔

اسٹیشن پر موجود مسافر یہ دل خراش منظر دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے، اسی لمحے اسٹیشن آفیسر پلیٹ فارم نے ہنگامی بٹن دباکر اسے مزید نقصان پہنچانے سے بچایااور دوسرے مسافر نے اسکرین پر پھنسے مسافر کو ٹرین میں داخل ہونے کی مدد فراہم کی۔

واقعے میں متاثرہ شخص کو کسی قسم کے زخم نہیں آئے، واقعے کے تین منٹ بعد ٹرین سروس دوبارہ شروع کردی گئی۔