آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ربیع الثانی 1442ھ2؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی سی بی وسیم خان کے ساتھ معاہدے میں توسیع کا خواہشمند

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے معاہدے میں توسیع کا خواہشمند ہے۔ دونوں میں بات چیت جاری ہے، وسیم خان ان دنوں فیملی کے پاس انگلینڈ میں ہیں۔ مشاورت کے بعد مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی وسیم خان کو مزید دو سال کے معاہدے کی پیشکش کرے گا، اس ضمن میں پی سی بی اور وسیم خان کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

وسیم خان کا پی سی بی کے ساتھ تین سالہ معاہدہ فروری 2022 تک ہے، فریقین کو مستقبل میں اسے جاری رکھنے یا ختم کرنے سے متعلق ایک سال قبل بتانا ضروری ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وسیم خان راضی ہوئے تو انہیں معاہدے میں توسیع کی باضابطہ پیشکش آئندہ برس جنوری میں کی جائےگی۔

وسیم خان ان دنوں برمنگھم میں ہیں۔ اُن کی فیملی پہلے ہی انگلینڈ واپس جاچکی ہے۔ وہ فیملی سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان کا معاہدے میں توسیع کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید