آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آئرش پاسپورٹ کے حصول کیلئے برطانوی شہریوں کی دوڑ جاری ہے

ڈبلن (معراج عابد ) برطانوی شہریوں کی آئرش پاسپورٹ حاصل کرنے کے لے دوڑ جاری ہے، بریگزٹ کے بعد گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال درخواست دینے والے افراد کی تعداد میں42 فیصد اضافہ ہوا ہے ،اب تک 133500 افراد پاسپورٹ حاصل کرچکے ہیں۔برطانیہ کا یورپی یونین چھوڑنے کےفیصلہ کے بعد سے برطانوی شہریوں کی جانب سے پہلی بار آئرش پاسپورٹ کیلئے درخواست دینے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،2016 میں بریگزٹ کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد13500 برطانوی افراد نے آئرش پاسپورٹ کے لے درخواست جمع کروائی جو 2017 میں بڑھ کر 25000 اور 2018 میں 30000 ہوگئی ہے، گزشہ برس محکمہ امورخاجہ کے مطابق 43000 برطانوی افراد نے پہلی بار آئرش پاسپورٹ کےلیے درخواست جمع کروائی، اس سال کویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے درخواستوں کی تعداد کافی متاثر ہوئی ہے ،اب تک 22197 برطانوی شہری پہلی بار آئرش پاسپورٹ کے حصول کے لیےدرخواست جمع کرواچکے ہیں۔

یورپ سے سے مزید