• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کو ویزا فراڈ کے حوالے سے خطرناک قرار دیدیا

پیرس(جنگ نیوز)یورپی یونین کے چند اراکینِ پارلیمان نے ویزا فراڈ کے حوالے سے پاکستان کو ایک ’انتہائی خطرناک‘ ملک قرار دیتے ہوئے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمانی رکن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کو 2014 سے اب تک چار ارب یورو کی امداد دی گئی ہے جس کے نتائج افسوسناک ہیں۔پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بِلڈے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کچھ ایسی ریاستوں اور لوگوں کی مدد کر رہے ہیں جو اسلام پسند دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمان کی رکن ڈومینیک بِلڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ناصرف یورپی یونین کے پاسپورٹس کی فروخت میں ملوث ہے بلکہ مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل افراد کو ویزے بھی جاری کرتا ہے۔

گذشتہ ہفتے یورپی پارلیمان میں دیے گئے بیان میں بِلڈے نے زور دے کر کہا ہے کہ ’شینجن ویزا رپورٹس‘ کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ جعلی پاسپورٹ اور جعلی دستاویزات کے حوالے سے پاکستان سب سے آگے ہے۔

بلڈے نے اپنے بیان میں کہاکیا ہمیں قبرص کے گولڈن ویزوں پر حیران ہونا چاہیے کیونکہ پاسپورٹ یا رہائش گاہ کے متعلق غلط بیانی صرف مذموم ذرائع کے لیے استعمال کی جاتی ہے؟ 

ہم نے دیکھا ہے کہ جعلی پاسپورٹ اور جعلی دستاویزات کے معاملے میں پاکستان سرفہرست ہے۔

تازہ ترین