• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تجارت بڑھانے میں دونوں برادر ملکوں کا فائدہ ہے، غلام علی

پشاور (لیڈی رپورٹر) سارک چیمبر کےنائب صدر حاجی غلام علی نے کہاکہ پاک افغان تجارت بڑھانے میں دونوں برادر ملکوں کا فائدہ ہے اور دونوں برادر ممالک کی حکومتیں بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے کر حائل رکاوٹوں کو دور کرے تاکہ ایک دوسرے کے پراڈکٹ سے بھرپور استعفادہ کرسکیں اور ایک دوسرے کی مارکیٹ کیمطابق اشیائے خوردونوش اور دیگر پراڈکٹ باہمی تجارت لسٹ میں شامل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ اندسٹری کے دورہ افغانستان کوحتمی شکل دینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں افغان کمرشل اتاشی محمد فواد ارش، ایف پی سی سی آئی کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا سیکرٹری جنرل میاں محمد وصال نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اورپاکستان و افغانستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کادورہ افغانستان کا جائزہ لیا گیا۔ بزنس کمیونٹی کے دورہ افغانستان فروٹ اینڈ ویجیٹینل، ماربل، قیمتی پتھروں، کسٹم ایجنٹس اور دیگر سیکٹر کوپاک افغان باہمی تجارت میں درپیش مسائل، مشکلات اور رکاوٹوں کو دورکرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گاتاکہ باڈرسٹیشن طورخم،غلام خان، شاہ سلیم، خر لاچی سے باہمی تجارت کو مزید فروغ مل سکے اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے خاتمے سے صنعت وتجارت ترقی کرسکیں
تازہ ترین