• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔

کراچی

کراچی میں جنگ دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر اقبال خاکسار، سینئر صحافی سید حسن رضا شاہ، حیدر شیخ، شکیل یامین کانگا، رانا محمد یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر شرکاء نے اپنے خطاب میں میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، فاروق اعوان اور رومیو جالب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پشاور

پشاور میں جنگ دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عبدالطیف آفریدی بھی شریک ہوئے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔

پاراچنار، نواب شاہ اور بہاول پور میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور عدم رہائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین