• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ کرنے والے کو مکینوں نے پکڑ لیا


کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

شہریوں نے فائرنگ کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حولے کردیا۔



پولیس کے مطابق جمشیدروڈ ایک نمبر میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ قریب موجود افراد نے ایک مبینہ ملزم کو پکڑ لیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے مولانا عبد اللّٰہ کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

تازہ ترین