• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی اے کی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت


پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے بھی ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں پی بی اے نے ریاستِ پاکستان کو باور کروایا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) تفتیش اور ان کے ریمانڈ کی مدت کو ختم ہوئے بھی عرصہ ہوچکا ہے۔

پی بی اے نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن قانون سے ماورا نہیں ہیں لیکن انھیں ایک آزاد آدمی کی حیثیت سے اپنا دفاع کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ اس تاثر کی نفی کی جاسکے کہ ان کی گرفتاری کا مقصد میڈیا کی آزادی کو دبانا اور پوری میڈیا انڈسٹری کو سبق سکھانا تھا۔

پی بی اے نے یہ بھی کہا کہ نیب کی طرف سے میر شکیل الرحمٰن کے خلاف ریفرنس عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے اس لیے یہ خطرہ نہیں ہوسکتا کہ وہ شواہد کے ساتھ گڑبڑ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین