• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

WhatsApp 0300 4647998

انصار عباسی ۔(26 اکتوبر2020) اسلام دشمنی میں فرانس نے حدیں پار کر دیں

انصار عباسی آپ نے بلا شبہ بہت اچھے مدعے پر کالم لکھا ہے۔ ہماری حکومت کو اس ناپاک عمل کی مذمت کرنی چاہیے جیسا کہ ترک صدر نے اس اقدام کے خلاف بولا اور کویت نے فرانس کی اشیاپر پابندی لگائی۔ ہماری حکومت کو بھی اس پر ردِعمل دینا چاہیے۔(سویرا حسین۔ لندن)


ڈاکٹرعبدالقدیرخان(26اکتوبر2020) اعلیٰ دینی کتب۔

عبدالقدیر خان آپ نے بالکل صحیح کہا۔ ہماری حکومت جہاں ملک کو ریاستِ مدینہ بنانے کا دعویٰ کرتی ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک دوسرے کیخلاف غیر مہذب زبان استعمال کر رہی ہے۔ اگر حکمران ریاستِ مدینہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں تو پہلےاسلامی تعلیمات کا مطالعہ کریں۔(رضا عباس۔ لاہور)


ڈاکٹرفرقان حمید (29اکتوبر 2020) ترکی سپر پاور بننے کی راہ پر

ڈاکٹرفرقان حمید آپ نے کالم میں ترکی کے حوالے سے بہت اچھے حقائق بیان کیے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کوترکی کے صدر سے سیکھنا چاہیے اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔(ربیعہ اطہر۔ بہاولپور)


محمود شام (29 اکتوبر 2020) مرادیں غریبوں کی برلانے والا

محمود شام کا یہ کالم پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ آپﷺ کی زندگی بیشک ہمارے لیے بہترین عملی نمو نہ ہے۔ ہمیں دوسروں کی مددکرنی چاہیے اور دوسروں کا احترام کرنا چاہیے ۔(محمد اظہر۔ کراچی)


عطا الحق قاسمی(29اکتوبر2020) پچپن سال پہلے، پچپن سال بعد

وہ وقت آج سے 55سال قبل تھا،وہ وقت اور آج کے حکمرانوں میںزمین آسمان کا فرق ہےاور اگر آج کی بات کی جائے تو جو واقعہ کراچی میں پیش آیا وہ قابلِ مذمت ہےمگر جو مزارقائد ہ پر ہوا، وہ بھی غلط ہے۔(محمد بلال۔ لاہور)


عرفان اطہرقاضی(29اکتوبر2020)حماقتیں

آپ نے اپنے اس کالم میں کتنے دلچسپ طریقے سے سارے مسئلے کو بیان کیا ہے، حکومت گرانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔یہ11 جماعتیں جو PDM میںایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہی ہیں درحقیقت یہ ایک دوسرے کی دشمن ہیں۔ (ایمل خان کاکڑ۔ کوئٹہ) 


ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی(29اکتوبر2020)ہر مذہب کا احترام

ہر مذہب کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے مگر فرانس میں کی گئی حرکت ناقابل برداشت ہے۔اس عمل کو ہرگز اظہار رائے کی آزادی نہیں کہا جا سکتا۔ یہ اسلام کی توہین ہے، اس پر مسلم اْمہ کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ (مشتاق رضا۔ لاڑکانہ)


افضال ریحان (24اکتوبر2020) آئین جمہوریت اور مولانا

جناب افضال ریحان صاحب آپ نے مولانا فضل الرحمان کے بارے میںکالم لکھ کر قلم کا حق ادا کر دیا ہے ۔ وہ حق پر کھڑا ہونا جانتے ہیں۔(سلیم مغل۔ کیلگری ، کینیڈا)


محمود شام(25اکتوبر2020) سیاسی اور معاشی سے زیادہ اخلاقی بحران

محمود شام صاحب،وطن کے 70برسوں کے سیاسی نشیب و فراز کا مختلف اور معروضی تجزیہ کرتے ہوئے آپ نے اہل سیاست کو اپنے طرزِ عمل پر از سر نو سوچنے کے لیئے رہنمائی فراہم کی ہے۔(مجید رحمانی۔ کراچی)


مظہر عبّاس(28اکتوبر2020) نہ ٹک نہ ٹاک

پاکستان بھی ایک نعرہ تھا جو کہ حقیقت بنا ۔ دنیا کے تمام انقلابات عوامی نعروں کے مرہونِ منّت ہیں، ان ہی نعروں پر ذہن سازی کرکے عوام کو متّحد کرکے تبدیلیاں لائی جاتی ہیں۔ (آفتاب عالم خان۔ كراچی)


کشور ناہید ( 28 اکتوبر 2020) یہ عجیب كکارواں هے جو رواں هے بے ارادہ

محترمہ نے بالکل صحیح کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کا قرضہ ابھی تک کسی ایک ضرورت مند کو نہیں ملا ہے۔ہمارے ملک میں ایک انقلاب کی ضرورت ہے ورنہ یہاں ترقی کی امید رکھنا اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔ (محمد ارشاد الحق۔ چترال)

تازہ ترین