• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”مقدر“ کی آخری قسط پیر کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائیگی

کراچی (جنگ نیوز) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی میگا ڈرامہ سیریل ”مقدر“ کی آخری قسط پیر کی شب 8 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ اقبال بانو کی تحریر میں ”رائمہ“ جس کو سردار سیف کی محبت قبول تو نہ تھی لیکن جب تقدیر اپنا فیصلہ سناتی ہے تو رائمہ کو بھی سردار سیف سے محبت ہو جاتی ہے۔ شہزاد شیخ کی ہدایات میں سردار سیف کے رُخصت ہوجانے کے بعد کیا رائمہ کا مقدر اُس کی یادوں کا اسیر بن جائے گا؟۔ کیا رائمہ کی بے سہارا اور تنہا زندگی میں پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کسی مہمان کو سہارا بنا کر بھیجیں گے؟۔یہی وہ سوال ہے جس کا خلاصہ اس رومانوی کہانی کی آخری قسط میں ہوگا۔

تازہ ترین