• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات میں داخلے کیلئے 60 فیصد طلبہ والدین سے مشورہ کرتے ہیں

کراچی (ٹی وی رپورٹ) گیلپ پاکستان نے طلبہ کی رائے پر مبنی اپنی نوعیت کا پہلا سروے جاری کیا ہے ۔ انٹر کے ایک ہزار سے زائد طلبہ کو سروے میں شامل کیاگیا جس سے معلوم ہوا کہ 60فیصد پاکستانی طلبہ نے جامعات میں داخلے کیلئے والدین اور رشتہ داروں سے مشورہ کرنے کا بتایا جبکہ 55فیصد نے اساتذہ سے مدد لینے کا کہا48فیصد نے جامعہ کے دوستوں ،45فیصد نے کالج کے دوستوں اور45فیصد نے ہی جامعات میں دوستوں سے مشورہ لینے کا بتایا ہے ۔37فیصد نے جامعات میں موجودکونسلرز اور36فیصد نے کالج میں جامعات کے نمائندوں کی مدد لینے کا کہا۔

تازہ ترین