• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام رہی، جنرل راحیل

ریاض (شاہد نعیم)سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا ہے کہ مظالم کے باوجود بھارتی فوج کشمیریوں کاعزم توڑنے میں ناکام رہی،وقت آگیا ہے بھارتی فاشسٹ قیادت کشمیریوں کو مارنے، دبانے، جھوٹ بولنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرے۔پاکستانی سفارت خانے کے تحت ریاض میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی رہائش گاہ پر سیمینار منعقد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے دکھوں کو قریب سے دیکھا ہے، تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین