• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی فوج نے ایل اے سی پر مزید 8 کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا، بی جے پی

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سابق رکنِ پارلیمان نے دعوی ٰکیا ہے کہ چینی فوج نے ایل اے سی پر مزیدآٹھ کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لداخ سے تعلق رکھنے والے سابق بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ تھپستن چیونگ نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج نہ صرف بھارتی علاقے میں گھس آئی ہے بلکہ اس نے 2 اہم بھارتی پوزیشنوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین