• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی دستکار خواتین کے کام کی عرب کے شاہی خاندانوں میں مانگ

کراچی (جنگ نیوز) جنوب مشرقی پاکستان کے ایک صحرائی گاؤں میں درمیانی عمر کی کاریگر ناجی میگوار نے بتایا کہ وہ رواں سال کے دیوالی تہوار سے قبل اپنے کنبہ کے لئے خریداری کرنے کی منتظر ہیں۔ تبدیلی کے لئے وہ پیسہ خرچ کرنے کے طریقہ کے بارے میں خود فیصلہ کرسکتی ہیں۔ وہ ہر ماہ سخت محنت کرکے کڑھائی کے کام سے 10 ہزارروپے کماتی ہیں۔ میگوار ان درجنوں مقامی خواتین میں سے ایک ہیں جنھوں نے دھاگے کے کام کو معاشی آزادی کے ذریعے میں تبدیل کیا اور جن کے کڑھائی کے ڈیزائن کو اب بیرون ملک سراہا جاتا ہےجبکہ مشرق وسطیٰ میں شاہی خاندانوں کی جانب سے باقاعدگی سے آرڈر آتے ہیں۔

تازہ ترین