• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک، جنگ نیوز) کراچی میں سینئر صحافی سلیم عاصمی انتقال کر گئے۔اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر صحافی کئی روز سے علیل تھے۔سلیم عاصمی روز نامہ ڈان کے سابق مدیر اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق فیصلہ ان کے 2بچوں کے بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ڈان اور خلیج ٹائمز میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے سلیم عاصمی نیوز سائڈ سے ڈان کے پہلے ایڈیٹر تھے اور انہیں کے دور میں ڈان کا اسلام آباد ایڈیشن شروع کیا گیا انہوں نے اخبار میں نئے صفحات بھی متعارف کرائے۔کراچی کے پریس کلب کےعہدیداروں، کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) ، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے سلیم عاصمی کے انتقال کو ملکی صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ،وہ آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھنے والے صحافی تھے ۔ دریں اثنا کراچی پریس کلب اور کے یو جے کے عہدیداروں نے پریس کلب کے سینئرممبراور روزنامہ جسارت کے سابق چیف رپورٹر شکیل حسنین کے انتقال پربھی اظہارافسوس کیا ہے۔  

تازہ ترین