• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑے پارک ’’باغ ابن قاسم‘‘ کو مختلف ممالک کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ

کراچی(جنگ نیوز) کراچی کے سب سے بڑے پارک’’ باغ ابن قاسم‘‘ کو مختلف ممالک کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلے میں 130ایکڑ پارک کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے انحصوں کو مختلف ممالک کو دینے کیلئے باضابطہ دعوت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔غیرملکی میڈیاکےمطابق کراچی میٹرو پولیٹن کو آرپوریشن نے باغ ابن قاسم کے حصوں کو مختص کرنے کیلئے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سے رابطہ کیاہے ،ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شیروانی نےکہاہےکہ باغ ابن قاسم پاکستان کے بڑے پارکوں میں سے ایک ہے، پارک کو اچھی حالت میں رکھنے کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈز اور میونسپل ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے،اسی مقصد کیلئے ہم نے فیصلہ کیاہےکہ پارک کے حصوں کو مختلف ممالک کیلئے مختص کردیاجائےتاکہ وہ اس حصے پر اپنے ملک کی تہذیب و ثقافت کی ترویج کرسکیں، اس سلسلے میں پارک کے حصوں کو تحویل میں لینے اور پارک کی تزئین وآرائش یقینی بنانے کیلئےمختلف ممالک کو باضابطہ دعوت نامے جاری کیے جارہے ہیں،اس اقدام سے پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئےمختلف ممالک کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین