• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ پر ریلیاں، گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

لاہور (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی، وقائع نگار خصوصی) مذہبی جماعتوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ،جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسجد شہداء مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف ، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل و دیگر قائدین نے کی ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔سنی علماءکونسل لاہور نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، پاکستانی سفیر کی واپسی اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ جےیو آئی نے ملک بھر میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے کےخلاف یوم احتجاج منایا۔ مولانا محمد امجدخان نے ابیٹ روڈ پرخطاب کیا۔عید میلاد النبی ؐ کی خوشیاں میں ریلیاں نکالی گئیں ، بزم ذکر خیر الوریٰ کے زیر اہتمام میلاد ریلی نکالی گئی،تنظیم مشائخ عظام ضلع لاہور اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمراءہال سے لاہور پریس کلب تک ”جشن آمد رسول ریلی “نکالی گئی ، قائد اعظم لائبریری باغ جناح میں سیرت النبی کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی۔ ایوان عدل میں وکلاء نے احتجاج کیاہ، وکلاء کی جانب سے گستاخانہ خاکے سرکاری سطح پر آویزاں کرنے کے حوالے سے احتجاج کیاگیا۔ڈائریکٹر جنرل لائبریریز عائشہ سعید نے سرور کائنات کی سیرت مبارکہ کے روشن پہلوئوں پر بات کرتے ہوئے انکی پیروی کرنے کی تلقین کی۔ امیر جے یو آئی لاہور مولانا نعیم الدین،محمد افضل خان ،حافظ فہیم الدین نے راوی روڈ پر مفتی عبدالحفیظ،قاری امجد سعید رحیمی،حافظ عرفان حیدر نے کاہنہ میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی قیادت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک نبی کریم ؐ کی محبت ہمارے لیئے ہماری جان ،مال ،اولاد ،خاندان سے بڑھ کر نہیں ہو جاتی ۔
تازہ ترین