• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان سے متعلق سیمینار

لاہور (خبر نگار) چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے سلسلے میں یو ای ٹی کی زیمل سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار ہوا ، پہلے سیمینار میں کانسلٹینٹ ڈاکٹر نائلہ جبین جبکہ دوسرے سیمینار میں یو ای ٹی ہیلتھ کلینک کی سینئر ڈاکٹر ، ڈاکٹر حمیرا بتول نے بطور مہمان شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر دس میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہوتی ہےجبکہ تیسری دنیا کے ممالک میں سالانہ 2 لاکھ 69 ہزار خواتین اس مرض کے باعث موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ڈاکٹر نائلہ جبین کا کہنا تھا کہ ہم ایسی درجنوں مہلک بیماریوں سے بے خبر ہیں جن کہ باعث انسان خاموشی کیساتھ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے ۔
تازہ ترین