• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان بائیوں کی ہڑتال کیوجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں‘اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری بیان میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اور حکام بالا کی توجہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نان بائیوں کی طرف سے حالیہ مجوزہ ہڑتال کی طرف مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تندور کے کاروبار سے وابستہ افراد زیادہ تر غریب ،محنت کش اورجفا کش ہیں۔ان کی حالیہ ہڑتال کی وجہ سے شہر کے باسی اور دور دراز سے آئے ہوئے مسافر طلباء وطالبات انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دو چار ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دودھ،دہی،اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ اور مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی ،تندور ایسو سی ایشن شہر کے باسیوں کی داد رسی کرتے ہوئے منافع خوری سے اجتناب اور باہمی گفت وشنید اور مذاکرات کے ذریعے اس دیرینہ وحل طلب مسئلے کا جلد حل نکالیں ورنہ حالات مزید گمبھیر ہوجائینگے اور تندور کے کاروبار سے وابستہ افراد نان شبینہ پر مجبور ہوجائینگے ۔
تازہ ترین