• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادینی گیٹ وے کھولنےسے عوام کوروزگارکے مواقع ملیں گے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت نظریاتی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہےکہ حکومت نے بادینی گیٹ وے کا افتتاح توکردیا لیکن اب تک آمدورفت کا کوئی انتظام نہیں کیاگیا۔2005ء سے قمردین کے عوام کو بادینی گیٹ وے کی خوشخبریاں دی جا رہیں لیکن آج تک وہی حالات ہیں ، حالانکہ بادینی گیٹ وے ہر لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے، بادینی گیٹ وے کھولنے سے لاکھوں افراد کوروزگار کے مواقع مل جائیں گے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ 1200سو سے زائد کلومیٹر پر بادینی سے لے کر نوشکی تک دس سے زائد گیٹ وے ہیں جنہیں کھول دیا جائے جس سے لاکھوں افراد کوروزگار کے مواقع ملے گے کیونکہ بلوچستان میں کوئی اور روزگارنہیں نہ کوئی فیکٹری اورنہ کوئی اور کاروبارکا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی معاشی مشکلات کا احساس کرکے روزگار اور علاج معالجہ کے لیے موقع دیا جائے ۔
تازہ ترین