• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولید طاہربزنجو نیشنل پارٹی کےمرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری مقرر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے ولید طاہر بزنجو کو مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری ، راحب خان بلیدی کو سیکرٹری برائے قانون و پارلیمانی امور اور مرزا مقصود کو مرکزی لیبر سیکرٹری مقرر کردیا گیا نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق مختار بلوچ کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری برائے سندھ اور رانا یاسر کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری برائے پنجاب مقررکیاگیاہے اعلامیہ کے مطابق مرکزی عہدیداروں کی تقرری کے فیصلے مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور آئینی کمیٹی کی سفارشات پر کئے گئے ہیں آئینی کمیٹی نے آئین میں تجویز کردہ سفارشات منظور کرتے ہوئے ان رہنمایوں کی باقاعدہ نامزدگی کی سفارش کی تھی جن کی منظوری مرکزی صدر نے مرکزی کمیٹی کے تفویض کردہ خصوصی اختیارات کی روشنی میں دی ۔
تازہ ترین