• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں میں خصوصی مہم جاری

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اسکولوں و کالجز میں صحت بخش غذا کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے خصوصی آگاہی مہم گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل جاری ہے۔اس سلسلے میں بی ایف اے کی معائنہ ٹیموں نے کوئٹہ شہر ، اس سے ملحقہ و دور دراز علاقوں میں قائم نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ، طلباء کے لئے متوازن غذا کی فراہمی کے حوالے سے اسکولوں و کالجز کے منتظمین و اساتذہ کو خصوصی آگاہی اور اس حوالے سے رہنمائی کے لئے بی ایف اے کی وضع کردہ خصوصی ایس او پیز کی کاپیاں بھی فراہم کی گئیں۔بی ایف اے حکام نے اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کینٹین میں بچوں کیلئےمحفوظ و معیاری خوراک کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ تعلیمی اداروں کے باہر فروخت ہونے والی مضر صحت اشیاء کی روک تھام کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں ۔واضح رہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں(نجی و سرکاری) میں ناقص خوراک کی روک تھام اور بچوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کی غرض سے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے ۔گزشتہ روز بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جن زڑخو ،شموزئی ،کرانی روڈ ، خروٹ آباد ،دیبہ اور مغربی بائی پاس کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔
تازہ ترین