• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگی میں دیورنے بھابی کو قتل کردیا ٗملزم فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں نشئی دیور نے فائرنگ کرکے بھابی کوقتل کردیا ۔عظمت ولد مجاہد سکنہ ملازئی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی تلاوت نشئی ہے جس کی وجہ سے اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہے گزشتہ روز وہ اپنے گھرمیں بھتیجے کی فاتحہ خوانی میں شریک تھا کہ اس دوران تلاوت آیا اور ان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں اس کی اہلیہ صبیحہ زوجہ عظمت گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئی جبکہ وہ بال بال بچ گئے ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا پولیس نے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین