• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں تباہ کن زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ ہواہے ،سلیم سیف اللہ

پشاور(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اوربرادر اسلامی ملک ترکی کے اعزازی قونصلرسلیم سیف اللہ خان نے اسلامی ملک ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے جس میں ترکی کے شہرازمیرمیں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوااور مالی نقصان اٹھانا پڑاپر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے اورکہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اورپاکستانی عوام ترکی کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سلیم سیف اللہ خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازمیر میں زلزلے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات پر کافی دکھ ہوا اور ہم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے تمام متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دُعا کی ہے اوراپنے بھرپورتعاون کا عزم دھرایا۔
تازہ ترین