• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمداللّٰہ اس سال فارماسیوٹیکل برآمدات میں اضافہ ہوا: عبدالرزاق داؤد


مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ اس سال ہماری فارماسیوٹیکل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں فارماسیوٹیکل برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے کہا کہ الحمداللہ اس سال ہماری فارماسیوٹیکل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، پہلی سہہ ماہی کے دوران فارماسیوٹیکل کی برآمدات 22 اعشاریہ 6 فیصد بڑھیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ رواں مالی سال پہلی سہہ ماہی میں فارماسیوٹیکل کی برآمدات68 اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں فارماسیوٹیکل کی برآمدات 55 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کی تھیں۔


عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ فارماسیوٹیکل برآمدکندگان کی محنت کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

تازہ ترین