• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ محتسب کو موصولہ شکایات میں 50 فیصد اضافہ

بینکنگ محتسب پاکستان کو موصول ہونے والی شکایات میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کراچی سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق جنوری سے ستمبر تک بینکنگ محتسب کو 19028 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ موصول ہونے والی شکایات میں سے 13488 کا ازالہ کردیا گیا ہے۔



اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایات کے اندراج میں اضافہ بینکنگ محتسب پر اعتماد کا مظہر ہے۔ 

عوام اپنی ذاتی معلومات کسی فرد کو فراہم کرنے سے گریز کریں۔ معلومات شیئر نہ کرکے جعل سازی اور دھوکہ بازی سے محفوظ رہیں گے۔

تازہ ترین