• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: سرمایہ کاروں کو 144 ارب کا نقصان

کورونا لاک ڈاؤن کے خدشے کے پیشِ نظر پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز شیئرز بازار میں سرمایہ کاری کا دن منفی رہا، سرمایہ کاروں کو 144 ارب کا نقصان ہوا۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔

کاروباری دن میں ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 111 پوائنٹس کم ہوا۔ البتہ کاروبار کے اختتام تک انڈیکس کی گراوٹ 775 پوائنٹس رہی۔


کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 39 ہزار 112 پر بند ہوا۔

آج شیئرز بازار میں 396 کمپنیوں کے 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 144 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 255 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین