• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آج کل جدید سائنسی دور ہے، انٹرنیٹ بہت فعال ہے جو تحقیق سائنسی رسالوں سے عوام تک کئی ہفتوں اور مہینوں میں پہنچتی تھی آج چند گھنٹوں میں مختلف اداروں، یوٹیوب، یاہو اور گوگل کے ذریعے پوری دنیا میں پہنچ جاتی ہے اور آج ایک عام طالب علم سے لیکر ڈاکٹر، انجینئر ، خواتین و حضرات فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس کیلئے کوئی زیادہ سرمایہ بھی درکار نہیں ہوتا ۔ لیپ ٹاپ ، آئی پیڈ ، جدید ترین موبائل فون تو اب دور کی بات ہے ،عام موبائل فون سے جو چند ہزار روپے میں دستیاب ہیں یہ سب کچھ ان سے آف لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ میں چند دن قبل انٹرنیٹ پر ایک خبر پڑھ کر چونک گیا جس کا عنوان تھا عمر بڑھایئے اور 9جدید تحقیقی مشوروں پر عمل کیجئے۔ قارئین سے شیئر کر رہا ہوں چونکئے نہیں غور کریں گے تو سمجھ جائیں گے ۔
-1کافی کا استعمال ! عام طورپر کہا جاتا ہے کہ کافی مضر صحت ہے اور اس کی زیادتی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے مگر نیو انگلینڈ جنرل آف میڈیسن کی حالیہ رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دن میں 2سے تین کپ کافی پینے والے مرد و خواتین کافی نہ پینے والے افراد سے14سال زیادہ زندہ رہتے ہیں۔ اگر وہ سگریٹ یا اس سے ملتا جلتا نشہ نہ کرتے ہوں ، زیادہ کافی پینے سے ہارٹ اٹیک ، ذیابیطس اوراسٹروک سے بچا جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ چینی اور کریم استعمال نہ کریں۔
2۔لمبی نیند ! پہلے یہ بتایا جاتا تھا کہ 10گھنٹے سونے والے افراد پوری نیند لیتے ہیں لہٰذا صحت مند رہتے ہیں۔ مگر یہ نئی تحقیق سامنے آئی ہے جو Monti Foire Medical Centerبرونکس نیویارک نے انکشاف کیا ہے کہ صرف قدرتی نیند جو عام طور پر 6ساڑھے چھ گھنٹو ں پر محیط ہوتی ہے وہی کافی ہے مزید سونے سے آپ کی توانائی ضائع ہو جاتی ہے لہٰذا اس قدرتی نیند کے اوقات پورے ہونے کے بعد جبراً سونے کی کوشش نقصان دہ ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔
3۔ڈائیٹنگ ! عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اکثر خواتین موٹاپے سے بچنے کیلئے بغیر ڈاکٹروں یا ذاتی معالج سے مشورہ کئے بغیر ڈائٹنگ شروع کر دیتی ہیں جو مضر صحت ہے۔ جنرل آف امریکن میڈیکل ایسو سی ایشن میں چھپی ہوئی ایک Studyکے مطابق وزن کا تھوڑا سا زیادہ ہونا آپ کی زندگی کا دورانیہ بڑھا سکتا ہے۔ بالغ افراد جو BMI (جسمانی کمیتی جدول)کے مطابق(25 سے 29.9) تھوڑا وزن میں زیادہ لیکن موٹے نہیں ہیں، ان میں اپنی عمر کے دوسرے افراد سے مرنے کی شرح 6فیصد کم پائی گئی ہے۔ BMI(جسمانی کمیتی جدول) کسی بھی فرد کی صحت کو ہونے والے خطرات کا بالکل درست پیمانہ نہیں ہے ۔ جین بریور جو کہ ایک رجسٹرڈ ڈائی ٹیشن ہے ،کہتا ہے کہ اگر زائد وزن پٹھوں کی وجہ سے ہے تو آپ میں کولیسٹرول کی مقدار کم اور ایک بہتر شرح اچھی/بری چکنائی کی موجود ہو اور یہ جان لیوا بیماریوں مثلاً دل کے امراض ، ذیابیطس اور فالج جیسے خطرات سے بچنے کے لئے اچھی علامت ہے اور یہ ایک اچھی زندگی گزارنے کیلئے اچھا ہے۔
4۔تفکرات (فکر مند افراد)! جو مرد و خواتین آنے والے کل کے خطرات سے دور ہوتے ہیں ان کی زندگیاں لمبی اور خوشگوار ہوتی ہیں یعنی آدھا گلاس خالی ہے سمجھنے والے ہی افراد خوش نصیب سمجھے جاتے ہیں اور آنے والے کل کو مثبت انداز سے سوچنے والے اپنی عمر خود بڑھاتے ہیں بانسبت ان افراد کے جو آنے والے کل کی منفی سوچوں کے غم و الم میں گھرے ہوئے ہوتے ہیں وہ ان منفی سوچوں سے اپنی عمر 10سے پندرہ سال کم کر لیتے ہیں یعنی خوش باش زندگی گزارنے والے غمزدہ لوگوں سے10پندرہ سال زیادہ زندہ رہتے ہیں اور معاشرے میں اچھا نام کماتے ہیں۔
5۔اسپرین کی ایک گولی روزانہ ! کہا جاتا ہے کہ ایک گولی اسپرین روزانہ کھانے سے آپ ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ صحت مند اور عمر45سال ہے تو اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ۔ حالیہ تحقیق میڈیکل ڈائریکٹر Jeon H. Tasch Centre for Women's Healthکی نیو یارک یونیورسٹی امریکہ کے مطابق ایک گولی روزانہ اسپرین کے کھانے سے بلیڈنگ ، الرجی یا معدے میں تیزابیت ہو سکتی ہے لہٰذا بغیر اپنے معالج کے مشورے کے ہر گزہرگز اسپرین کی گولیاں نہیں کھانی چاہئے۔ 8۔ چھ گلاس پانی روزانہ ! کہا جاتا ہے کہ روزانہ8گلاس پانی پینے سے مرد و خواتین صحتمند رہتے ہیں۔ ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ جب بھی آپ کو پیاس لگے اور آسانی سے جتنا پانی آپ پی سکتے ہیں ضرور پیجئے،6آٹھ گلاس پانی ضرور پینا ہے ۔ ایسی کوئی عملی تحقیق سامنے نہیں آئی البتہ پانی کے ساتھ سبز چائے ، قدرتی جوس کا اضافہ صحت مند ہے ۔ اس میں کولڈ ڈرنک ہر گز شامل نہ کریں نہ اس سے ملتے جلتے مشروبات پیئں ۔ اس سے بہتر پھل ، سبزیاں خصوصاً سبز رنگ والی کھانے سے آپ کی صحت بہتر اور رنگت کھل اٹھے گی اور اس سے آپ پانی کی کمی کو بھی پورا کر سکتے ہیں۔
7۔دودھ کا کثرت سے استعمال! کہا جاتا ہے جو خواتین دودھ زیادہ استعمال کرتی ہیں ان کی ہڈیاں بہت مضبوط ہوتی ہیں ۔ 12سال کی تحقیق کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا ۔ جو خواتین دن میں 3گلاس دودھ پیتی تھیں ان کی ہڈیاں جلد ٹوٹ گئیں بانسبت ان خواتین کے جو ہفتے میں صرف ایک گلاس دودھ پیتی تھیں اور وہ کم چکنائی کا دودھ ہونا چاہئے۔ اس سے ہڈیاں بہت مضبوط ہوتی ہیں۔ البتہ Beansکیلشیئم D، ہرے پتوں والی سبزیاں اور سورج کی سنکائی (سن باتھ) یا وزن اٹھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ 8۔ملٹی وٹامن کی گولیاں ! یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک ملٹی وٹامن کی گولی کھانے والے افراد لمبی عمر پاتے ہیں ۔ ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی البتہ قدرتی طور پر حاصل کی جانے والی طاقت پھل، سبزیاں ، اناج اور کیلشئیم کی افادیت ضرور فائدہ پہنچاتی ہیں ۔ اس کی وجہ ان پھلوں ، سبزیوں ، اناج اور کیلشئیم میں تمام منرل وٹامن اور کیلشئیم موجود ہوتا ہے۔ 9۔نشہ آور مشروبات کا استعمال ! تحقیق تمام منشیات کو مرد اور عورت کے لئے نقصان دہ قرار دیتی ہے اور خواتین کے لئے حمل کے دوران تو زیادہ نقصان دہ اور آنے والے بچے کے لئے بھی بہت مضر ہے ۔ کوئی بھی معالج اس کے استعمال کی اجازت نہیں دیتاکیونکہ یہ جسم کو وقتی طور پر فرحت تو پہنچا سکتا ہے مگر اس کے After Effectsزندگی کو کم سے کم کرنے کی راہ ہموار کرتے ہیں، اس سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے۔
قارئین میں نے ان جدید تحقیقات کو آپ سے شیئر کیا ہے، اُمید ہے کہ یہ جدید تحقیقات آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی ۔
تازہ ترین