• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچے کے تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے مناظر


چین کے صوبے شین ڈوبے کے علاقے کندر گارڈن میں کمسن بچے نے تین منزلہ عمارت کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی۔

بچے کو قریب موجود گارڈ نے تھام لیا جس کے نتیجے میں اس کی زندگی بچ گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو ہڈی میں معمولی فریکچر ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ عمارت سے گر رہا ہے، دوسری تصویر میں سیکیورٹی گارڈ اسے تھامنے کی کوشش کررہا ہے۔

والدین بچے کو گھر میں تنہاچھوڑ کر خریداری کے لیے باہر گئے تھے اور وہ کھیل کے دوران گیلری کی جانب آیا اور گرل پر لٹک گیا۔

والدین نے بچے کی جان بچانے پر پڑوسی اور فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بچے کی بہتر دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا۔