ایک بزرگ شخص کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے جو ویکیوم کلینر سے اپنے بال بنا رہے ہیں۔
سوشل سائٹ ریڈ اٹ پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں ایک معمر شخص آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے بال بنانے کے لیے ویکیوم کلینر کا استعمال کر رہے ہیں۔
ویڈیو کا کیپشن ہے، دادا کو پتہ چلا کہ وہ ویکیوم کلینر سے بھی اپنے بال بنا سکتے ہیں۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے اور صارفین اسے بے حد پسند کر رہے ہیں