• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کا توانائی شعبے کے گردشی قرض میں کمی کا مطالبہ


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پروگرام میں تعطل کے معاملے میں آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان توانائی شعبے کے گردشی قرض میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی لے کر آئے۔

ذرائع کے مطابق گردشی قرضوں میں کمی لانے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے عالمی بینک کے ذریعے کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ذرائع کے مطابق گردشی قرض سے متعلق معاملات پر عالمی بینک ہی پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ اس ادائیگی کے لیے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے دوسرا آپشن یہ دیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان گردشی قرض کی مد میں ایک ہزار ارب روپے اپنے وسائل سے ادا کرے۔


آئی ایم ایف ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس ادائیگی سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گردشی قرض کا حجم اس وقت 2 ہزار 2 سو 66 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین