• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LNG کی خریداری کیلئے عالمی کمپنیوں کی مہنگی ترین بولی

ماہِ دسمبر کیلئے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کے لیے 6 کارگوز کی فراہمی کیلئے عالمی کمپنیوں نے مہنگی ترین بولیاں دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے دسمبر کے لیے بولیاں طلب کر رکھی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے دسمبر میں ایل این جی کے 6 جہازوں کے لیے بولیاں طلب کی تھیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایل این جی کے 6 کارگوز کے لیے بولیاں گنور، سوکار، وائٹول اور ای این آئی سمیت 6 کمپنیوں نے جمع کرائی ہیں۔


ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ وفاقی حکومت ان بولیوں میں دسمبر میں ایل این جی خریدے گی یا نہیں۔

تازہ ترین