• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا


انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر تقریباً نصف سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قدر آج 14 پیسے مزید کم ہو کر 159 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 8 مئی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی یہ کم ترین سطح ہے۔

یہ قدر ڈالر کی بلند ترین سطح 168 روپے 43 پیسے سے 5 فیصد کم ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے پر برقرار ہے۔

تازہ ترین