• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کی، پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول

ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کی، پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول 


کراچی (رپورٹ:طلحہ ہاشمی) ڈیفنس میں اپنے گھر میں گولی لگنے سے ہلاک ہونے والی ڈاکٹر ماہا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ،ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئ ہے ، میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حوالے کردی ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی کنپٹی کی دائیں جانب سے لگی ، بائیں جانب سے باہر نکلی جس سے ظاہر ہوتا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کی، اس سے قبل سی ٹی اسکین اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے بعد خدشات نے جنم لیا تھا کیونکہ سٹی اسکین اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق گولی بائیں جانب سے لگ کر دائیں جانب سے نکلی تھی، ڈاکٹر ماہا شاہ کی 15اکتوبر کو قبر کشائی کی گئی تھی اور جامشورو میڈیکل یونیورسٹی بورڈ نے میڈیکل اگزامینیشن کیا تھا ، قبر کشائی کا حکم عدالت نے پولیس کو ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف شاہ کی درخواست پر دیا تھا۔

تازہ ترین