• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ کا پرانے میسجز خود بخود ڈیلیٹ کرنے کیلئے آپشن متعارف

میسجنگ ایپلی کیشن  واٹس ایپ نے پرانے پیغامات کو خود بخود ڈیلیٹ کرنے کے لیے ایک آپشن لانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق اس وقت یہ آپشن ایپ کے بِیٹا ورژن میں موجود ہے، تاہم اسے جلد تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک یہ آپشن تمام موبائل فونز میں بھی نظر آنے لگے گا۔

واضح رہے کہ موبائل فون میں اپنے غیرضروری اور پرانے میسجز کو خودکار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے کا آپشن نہیں تھا۔

یہ آپشن نہ ہونے اور اکثر میسجنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے میں دیر کرنے پر موبائل فون کی میموری میں جگہ ختم ہونے لگتی ہے۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس آپشن کو فعال بنانے کے بعد آپ اپنے من پسند گروپ اور کسی فرد کے ساتھ بات چیت کو خود بخود ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

اس آپشن کے فعال ہونے کے بعد آپ کے متعین کردہ وقت میں ایپ سے پچھلے تمام میسجز خود بخود ڈیلیٹ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ کم از کم 7 دن کے بعد پرانے میسجز ڈیلیٹ کرنے کا یہ آپشن متعارف کروارہا ہے، کیونکہ اسے ایسا لگتا ہے کہ صارفین کے لیے ڈیٹا کا کم از کم اتنے عرصے تک موبائل میں رہنا بہتر ہے۔

تازہ ترین