• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 789 پوائنٹس کا اضافہ

امریکی الیکشن کے متوقع نتائج پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس میں 789 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس نے کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے کیا اور اختتامِ کاروبار تک مثبت رجحان برقرار رکھا۔


کاروباری دن میں 100 انڈیکس 804 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 86 رہی۔ البتہ کاروبار کا اختتام 789 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 71 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروباری دن میں 400 کمپنیوں کے 35 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 11 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں آج 119 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 584 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین