• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گذشتہ روز ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی کے بعد جمعرات کو فی تولہ سونے کی قدر میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔


صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 98 ہزار 251 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1918 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین