• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازگشت... ممتاز دانش وَروں اور صحافیوں کی آراء پر مبنی تحریریں

مصنّف:جمیل اطہر قاضی

صفحات: 312 ،قیمت: 1200 روپے

ناشر:بُک ہوم ،لاہور۔

یہ کہنا بجا ہے کہ جمیل اطہر قاضی نے اس دشت کی سیّاحی اور اس بحر کی غوّاصی کچھ اس جاں کاہی سے کی ہے کہ اب وہ خود ایک تاریخ کہلائے جانے کے مستحق ہیں۔ اُنہوں نے کمال درجہ لیاقت اور دُور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے طویل تجربات، مشاہدات اور احساسات اگلی نسل تک پہنچانے کے لیے قلم کا استعمال اس خُوبی سے کیا ہے کہ اس کے لیے ہم سب کو ان کا شُکر گزار ہونا چاہیے۔ ’’بازگشت‘‘میں جمیل اطہر قاضی سے متعلق’’ممتاز دانش وَروں اور صحافیوں کی آراء پر مبنی تحریریں‘‘ یک جا کر دی گئی ہیں۔ اُن کے بارے میں یہ تمام آراء دراصل اُن کی تحریر کردہ متاثّر کُن کتاب ’’ایک عہد کی سرگزشت‘‘پر ممتاز صحافیوں، ادیبوں اور دانش وَروں کے تاثّرات ہیں۔ کتاب سلیقے اور اہتمام سے شایع ہوئی ہے۔

تازہ ترین